ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی میں بین ریاستی 2 خطرناک چورگرفتار : چوری کئے گئے زیورات برآمد ؛ ہبلی پولس کا زبردست کارنامہ

ہبلی میں بین ریاستی 2 خطرناک چورگرفتار : چوری کئے گئے زیورات برآمد ؛ ہبلی پولس کا زبردست کارنامہ

Wed, 09 Aug 2017 18:19:57    S.O. News Service

ہبلی :9/اگست (ایس اؤنیوز)گوا، مہاراشٹرا اور کرناٹکا ریاستوں میں چوری  اور ڈکیتی میں ملوث بین ریاستی 2چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے ہبلی پولس نے زبردست کارنامہ انجام دیا ہے جن کی شناخت بیلگام کے پرکاش پاٹل اور گوا کے روی دھن راج کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس بات کی جانکاری دھارواڑ ہبلی نائب پولس کمشنر پی ایس نیام گوڈا نے پریس کانفرنس کے ذریعے دی۔

انہوں نے بتایا کہ  ایک ملزم فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ  گرفتار دونوں چور  جملہ  42سے زائد چوری ، ڈکیتی  اورلوٹ مار کے معاملات میں ملوث ہیں۔ اور یہ چور جنوبی ہندوستان کی تین ریاستوں کی پولس کے لئے مطلوب تھے۔ شہری پولس نے ان دونوں چوروں سے 22لاکھ روپئے مالیت کے 832گرام سونےکے زیورات، ایک کلو چاندی ، ایک میڈ ان یو ایس اے پستول (7.65ایم ایم )،تین زندہ گولیاں ، بجاج بائک، چار موبائیل اور چوری کے لئے استعمال کئے جانے والے ہتھیاروں کو ضبط کرلیا ہے۔

WhatsApp_Image_2017-08-09_at_3_16_42_PM1.jpeg

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملزمان ہبلی میں کرایہ کے ایک گھر میں رہائش اختیار کرتے ہوئے تنہا گھروں اور قفل لگائے ہوئے مکانات کو ٹارگیٹ کیا کرتے تھے۔ اگر چوری کی واردات کے دوران کوئی نظرآتا یا کسی طرح کی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتاتو اس کو پستول سے ڈرا ، دھمکا کر لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔ کرناٹکا میں 10،مہاراشٹرا میں 10اور گوا میں 6گھروں میں چوری کے معاملات میں ملزمان  نے ملوث ہونے کی بات کہی  ہے۔  پریس کانفرنس میں پولس کے اعلیٰ آفسر نیام گوڈا نے چوروں کی گرفتاری میں  شریک  پولس عملے کو انعامات سے نوازنے کا بھی اعلان کیا  ہے۔


Share: